مبینہ طور پر جرمن طیارہ تباہ کرنے والے پائلٹ کی محبوبہ نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

مبینہ طور پر جرمن طیارہ تباہ کرنے والے پائلٹ کی محبوبہ نے تہلکہ خیز انکشافات ...
مبینہ طور پر جرمن طیارہ تباہ کرنے والے پائلٹ کی محبوبہ نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن ونگز ائیرلائن کے طیارے کو تباہ کرنے اور 150 افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے پائلٹ کی سابقہ محبوبہ نے دل دہلا دینے والے انکشافات کر دیئے ہیں۔

معاون پائلٹ نے طیارے کو جان بوجھ کر گرایا۔۔۔
چھبیس سالہ خاتون ماریہ ڈبلیو اسی ائیرلائن میں ائیرہوسٹس ہیں اور تقریباً 5 ماہ کیلئے خودکش پائلٹ اینڈرئیس لیوبٹز کے ساتھ رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک دن اینڈرائیس نے ان سے کہا کہ ”میں ایک دن ایک ایسا کام کروں گا کہ جو سارا نظام بند کر کے رکھ دے گا، پھر سب کو میرا نام معلوم ہو جائے گا اور وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے“۔ اینڈرئیس کی سابقہ محبوبہ نے اخبار "Bild" سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت تو وہ اس بات کا مطلب نہ سمجھ سکیں لیکن جب انہیں پرواز 4U9525 کے حادثے کی تفصیلات معلوم ہوئیں تو ان کے ذہن میں اینڈرئیس کے الفاظ گونجنے لگے۔

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا،طالبان کی قید سے رہا ہونے والاامریکی فوجی نئی مشکل میں پھنس گیا
انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ اینڈرئیس نے اپنی ذہنی بیماری کو چھپائے رکھا اور کبھی اس بارے میں واضح طور پر بات نہ کرتا تھا۔ اس کا مزاج بہت غیر یقینی اور پل بھر میں بدلنے والا تھا۔ وہ اپنے کام سے مطمئن نہ تھا اور کم تنخواہ اور کام کے دباﺅ سے پریشان رہتا تھا۔ ماریہ کا کہنا ہے کہ وہ اکثر خواب سے یہ کہتا ہوا بیدار ہو جاتا تھا کہ ” ہم گر رہے ہیں، ہم گر رہے ہیں“۔ اینڈرئیس کے خطرناک رویئے کے باعث ماریہ نے اس سے قطع تعلق کر لیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -