یہ خبر پڑھ کر آپ کو بھی سمجھ آ جائے گی کہ مسلمانوں کیلئے علیحدہ ملک بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی

یہ خبر پڑھ کر آپ کو بھی سمجھ آ جائے گی کہ مسلمانوں کیلئے علیحدہ ملک بنانے کی ...
یہ خبر پڑھ کر آپ کو بھی سمجھ آ جائے گی کہ مسلمانوں کیلئے علیحدہ ملک بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) آج کچھ ’لبرل‘ دانشور یہ سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں کہ متحدہ ہندوستان کو توڑکر نیا ملک پاکستان بنانے کی کیا ضرورت تھی، تو اس سوال کا جواب وزیراعظم نریندر مودی کے بھارت میں ڈھونڈنا بالکل مشکل نہیں ہے۔ یوں تو بھارت میں ہر دور میں ہی مسلمانوں کی زندگی میں زہر گھولنے کی کوشش جاری رہی لیکن اب اس مذموم مہم کی انتہاءہو گئی ہے۔ ریاست مہاراشٹرا میں گائے ذبح کرنے پر قانونی پابندی لگائی گئی اور پھر ریاست ہریانہ میں بھی یہی قانون بنایا گیا۔ دیگر ریاستوں میں بغیر کسی قانون کے ہی یہ فیصلہ نافذ نظر آتا ہے۔

جرمن طیارہ حادثہ،دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کے مسافروں کو پائلٹوں کے 'جذبات'سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم اقدامات
حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوئی نا کوئی بہانہ بنا کر اصل میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کا خوفناک اظہار کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بھارت میں مسلمان کی زندگی کیسی ہے تو اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں جس میں درجنوں غنڈوں نے ایک مسلمان نوجوان کے گلے میں رسی ڈال کر اسے بجلی کے کھمبے کے ساتھ باندھ رکھا ہے۔ ان بدمعاشوں نے مسلمان نوجوان کو گائے کی تجارت کے ”جرم“ میں پکڑا اور اس سے انسانیت سوز سلوک کیا۔ تشدد کے علاوہ مسلمان نوجوان کو ” جے شری رام“ اور دیگر ہندو کلمات ادا کرنے پر بھی مجبور کیا گیا۔ مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ اس ویویڈ کو سوشل میڈیا پر ہزاروں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے مگر بھارتی حکمران یوں خاموش ہیں کہ گویا انہیں اس کی خبر ہی نہیں۔


Shocking! Mob Ties A Noose Around The Neck Of... by kami168

مزید :

ڈیلی بائیٹس -