پاکستانیوں کا یمن سے انخلاء، حوثی باغیوں نے پہلا قافلہ روک لیا

پاکستانیوں کا یمن سے انخلاء، حوثی باغیوں نے پہلا قافلہ روک لیا
پاکستانیوں کا یمن سے انخلاء، حوثی باغیوں نے پہلا قافلہ روک لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء( مانیٹرنگ ڈیسک ) یمن میں جاری باغیوں اور فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں کے پیش نظر پاکستانیوں کے انخلاءکا سلسلہ جاری ہے لیکن چیک پوسٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے پاکستانیوں کے قافلے کو روک لیا گیا ہے۔پاکستانی قافلے میں شامل شہری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یمن کے شہر صنعاءسے الحدیدہ جانے والے قافلے کو چیک پوسٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے روک لیا گیا ہے۔

الحمد اللہ! حوثی باغیوں نے پاکستانی قافلے کو جانے کی اجازت دیدی۔۔۔۔تازہ ترین خبر پڑھنے کیلئے وزٹ کریں۔

پاکستانی شہری نے مزید بتایا ہے کہ پاکستانی سفیر کی سربراہی میں قافلے کو چیک پوسٹ پر روکا گیا ہے اور پاکستانی حکام کی جانب سے باغیوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔لیکن تاحال پاکستانی قافلہ کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔پاکستانی شہری کے مطابق اس قافلے میں 500 افراد شامل ہیں اور حوثی باغیوں کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ پاکستانی قافلہ واپس چلا جائے۔نجی ٹی وی چینل ’ایکسپریس‘ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ باغیوں کی جانب سے قافلے سے ٹورازم کا این اوسی بھی طلب کیا جا رہا ہے اور اس صورت میں قافلے کو آگے  جانے کی اجازت دی جائے گی۔

یمن میں محصور پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے دو طیارے روانگی کیلئے تیار :ترجمان وزیراعظم