ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل ہونے کی دعوت ملی ہے : فاروق ستار

ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل ہونے کی دعوت ملی ہے : فاروق ستار
ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل ہونے کی دعوت ملی ہے : فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کے رہنماءفاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے انہیں ایک مرتبہ پھر سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز آصف زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا اور اس رابطے کے دوران آصف زرداری کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ حکومت میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی گفتگو مثبت رہی ہے لیکن ایم کیوا یم نے حکومت میں شامل ہونے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

چینی صدر 9 اپریل کو پاکستان آئیں گے ، سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں متوقع