پاکستان کی خواہش ہے کہ یمن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے : صدر ممنون حسین

پاکستان کی خواہش ہے کہ یمن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے : صدر ممنون حسین
پاکستان کی خواہش ہے کہ یمن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے : صدر ممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر پاکستان ممنون حسین نے یورپی یونین کے سفیر سے ملاقات کی ہے جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال پر پاکستان کو تشویش ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے۔یورپی یونین کے سفیر سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملات پر پاکستان اپنے دوست ممالک سے رابطے میں ہے اور ان ممالک کے ساتھ بات چیت بھی جاری ہے۔صدر پاکستان ممنون حسین کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال سے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اسی لیے پاکستان کی خواہش ہے کہ کہ معاملے کو جلد از جلد حل کر لیا جائے۔

وزیراعظم کی کوشش ،صنعا میں پھنسے پاکستانی قافلے کو آگے جانے کی اجازت مل گئی

مزید :

قومی -اہم خبریں -