برسلز میں مسجد کی تعمیر کیلئے مسلمان کمیونٹی نے3 لاکھ 24 ہزار یوروز جمع کر لیے

برسلز میں مسجد کی تعمیر کیلئے مسلمان کمیونٹی نے3 لاکھ 24 ہزار یوروز جمع کر لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز(این این آئی)بیلجیئم کے صدر مقام برسلز میں مسجد کی تعمیر کے لئے مسلمان کمیونٹی نے3 لاکھ 24 ہزار یوروز جمع کر لئے ۔جبکہ سعودی عرب سے مسجد کی تعمیر کیلئے پیسے لینے سے انکار کا مقصد سلفی اسلام کے اثر سے دور رہنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات مسجد پروجیکٹ کے انچارج امام باوبکرکبھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا کہ ہم دوسرے لوگوں اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمیں بتائیں کہ اسلام کیا ہے یا اسلام کی کیا ترجیہات ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسجد سے ملحقہ ثقافتی مرکزاور کھیل کی سہولت کے ساتھ کتب خانہ بھی پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔ تمام سہولتیں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے لئے دستیاب ہونگی،انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو مسجد کیلئے پیسے دینے کی اجازت نہیں دی۔

مزید :

عالمی منظر -