ایس ای سی پی کی عوام کو کراؤڈفنڈنگ کے جال سے بچنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی عوام کو کراؤڈفنڈنگ کے جال سے بچنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے علم میں آیا ہے کہ فیس بک پر ایک صفحہ بنایا گیا ہے اور عوام میں پھیلایا جا رہا ہے جس میں گروہی سرمایہ کاری کے تصور کی تشریح کی گئی اور اس کی دیگر تفصیلات دی گئی ہیں۔اس پیج کا عنوان انوویٹو کراؤڈ فنڈنگ پروجیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان (Innovative Crowd Funding Project Pvt۔Ltd Pakistan) ہے۔ اس فیس بیک اکاؤنٹ سے شبہ ہوتا ہے کہ یہ کمپنی عوام سے فنڈز اکٹھا کرنے میں ملوث ہے۔ اس حوالے سے ایس ای سی پی واضح کرنا چاہتی ہے کہ اس نام کی کوئی کمپنی اس کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے اور مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ پاکستانی قوانین کے مطابق ملک میں گروہی فنڈنگ (crowd funding) ممنوع ہے اور کسی کمپنی کو اس سکیم کے ذریعے فنڈ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس حوالے سے عوام الناس کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ کچھ رجسٹرڈ‘ غیر رجسٹرڈ اداروں یا افراد کی جانب سے سوشل میڈیا، ویب سائٹوں اور موبائل فون پر پیغامات کے ذریعے پھیلائی جانے والی اس قسم کی دھوکہ دہی کی سکیموں سیبچیں اور اپنا سرمایہ محفوظ اور منظور شدہ سکیموں میں ہی لگائیں۔

مزید :

کامرس -