شام ، ڈیمو کریٹک فورسز نے الطبقہ ملٹری ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا

شام ، ڈیمو کریٹک فورسز نے الطبقہ ملٹری ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (اے پی پی) شام میں امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے الرقہ شہرمیں اہم پیش قدمی کرتے ہوئے الطبقہ ملٹری ہوائی اڈے کا کنٹرول داعش سے حاصل کر لیا ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ڈیموکریٹک فورسز کے ترجمان طلال سلو نے بتایا کہ امریکی حمایت یافتہ عرب اور کرد جنگجوؤں نے الرقہ شہر میں داعش کے زیرقبضہ الطبقہ ملٹری ہوائی اڈے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے اور داعش کے جنگجو یہاں سے فرار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگجو ہوائی اڈے پر دہشت گردوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو تلف کرنے کا آپریشن جاری ہے۔طلال سلو نے بتایا کہ الطبقہ ہوائی اڈے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ڈیموکریٹک فورسز کی داعش کے خلاف گھمسان کی لڑائی ہوئی ہے۔درایں اثناء شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ کا کہنا ہے کہ الطبقہ ہوائی اڈے پر قبضے کے لیے ڈیموکریٹک فورسز کو امریکا اور اس کے اتحادیوں کی فضائی معاونت بھی حاصل تھی۔

مزید :

عالمی منظر -