ہاکی سیریز : گرین شرٹس جیت امید لئے آج کینگروز کیخلاف میدان میں اتریگی

ہاکی سیریز : گرین شرٹس جیت امید لئے آج کینگروز کیخلاف میدان میں اتریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملبورن(آئی این پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابقپاکستان اور آسٹریلیا کی ہاکی ٹیموں کے مابین پہلا میچ(آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے ہرایا، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو اب آسٹریلیا کے چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 29 مارچ، تیسرا میچ 31 مارچ جبکہ چوتھا اور آخری میچ یکم اپریل کو کھیلا جائے گا۔