سری لنکا اور بنگلہ دیش کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

سری لنکا اور بنگلہ دیش کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمبولا(آئی این پی) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3میچوں پر مشتمل سیریز کادوسرا ون ڈے انٹرنیشنل(آج) منگل کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، بنگلہ دیش کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا ون ڈے (آج)منگل کو کھیلا جائے گا۔مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 90 رنز سے کامیابی حاصل کی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل یکم اپریل کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔