کراچی لیگ ٹی ٹوئنٹی کر کٹ،مڈز سی سی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی لیگ ٹی ٹوئنٹی کر کٹ،مڈز سی سی فائنل میں پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)شیراز اسپورٹس کے زیرِ اہتمام 23ویں کراچی لیگ ٹی ٹویئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں مڈذ سی سی نے میکٹر کلب کو تین وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا. ڈ اؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائینسز کر کٹ گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میکٹر نے18 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر104 رنز اسکورز کئے . ایم زیشان 23 ، ارشد احمد 21 اور محمد سعید نے 18 رنز اسکورز کئے.عبدالقیوم،ایم سلمان اور معظم ملک نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں . جواب میں مڈذ سی سی نے مطلوبہ حدف 17.1 اوورز میں 105رنز سات وکٹو ں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
.اطہر عابد نے چار چوکوں مدد سے 30 رنز، علی علوی 26 اور ایم سلمان نے18 قیمتی رنز اسکورز کئے۔