وفاقی دارالحکومت میں4سالہ بچے سے جن نکالنے کے نام پر جعلی عامل کا بہیمانہ تشدد، ملزم گرفتار

وفاقی دارالحکومت میں4سالہ بچے سے جن نکالنے کے نام پر جعلی عامل کا بہیمانہ ...
وفاقی دارالحکومت میں4سالہ بچے سے جن نکالنے کے نام پر جعلی عامل کا بہیمانہ تشدد، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلا م آباد میں4سالہ بچے کو جن نکالنے کے نام پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے جعلی عامل کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارتی وزیراعظم اور جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ٹیلفونک رابطہ

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ بارہ کہو کی حدود میں 4سالہ بچے کوعلاج کیلئے سائیں شوکت نامی جعلی عامل کے پاس لایا گیا ،عامل نے بچے کے والدین کو بتا یا کہ آپ کے بچے میں جن ہیں جو عمل کے ذریعے نکل سکتے ہیں ،والدین کی جانب سے علاج کی اجازت کے بعد ملزم نے بچے سے جن نکالنے کا ڈرامہ رچانے کیلئے اسے وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا جس پر بچے کی حالت غیر ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورعامل کو گرفتار کرکے بچے کو ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں بچے پر تشدد ثابت ہوگیا ہے جبکہ جسم پر بھی تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں تاہم زیر حراست جعلی عامل کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -