(ن) لیگ کے تمام میگا پروجیکٹ شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،نثار کھوکھر

(ن) لیگ کے تمام میگا پروجیکٹ شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،نثار کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئر مین یو نین کو نسل 115ملک نثار کھو کھر کا کہنا ہے کہ آنے والا دور بھی ن لیگ کی حکو مت کا ہی ہو گا ، انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) کے تمام میگا پروجیکٹ اپنی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اگر ہمارے ایک بھی منصوبوں میں کرشن ثابت ہو جائے تو ہم سیاست چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔ن لیگ کی قیادت نے الیکشن سے قبل عوام سے وعدے کیے ان کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔دہشتگردی اور توانائی بحران کا خاتمے پر اس سال کے آخر تک قابو پالیا جائے گا۔