ملک میں جمہو ریت کا خاتمہ نہیں حقیقی اور شفاف جمہو ریت چاہتے ہیں،تبسم وھرہ

ملک میں جمہو ریت کا خاتمہ نہیں حقیقی اور شفاف جمہو ریت چاہتے ہیں،تبسم وھرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما تبسم انواروھرہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم ملک میں جمہو ریت کا خاتمہ نہیں بلکہ حقیقی اور شفاف جمہو ریت چاہتے ہیں جس میں سب کیلئے ایک جیسا قانون ہو اور کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی پر احتساب سے نہ بچ سکے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہو کر کر پشن اور حکمرانوں کی ناکام دشمن پالیسوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک سے نہ صرف کر پشن بلکہ کر پٹ نظام کا بھی ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائیگا اور عمران خان کی قیادت میں ایک ایسی حکومت آئیگی جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یگی ملک میں تمام مسائل کی جڑ صرف اور صرف کر پشن اس لیے پوری قوم کو کر پشن کے خلاف جنگ میں عمران خان کاساتھ دینا ہوگا