ڈی ایچ اے، سالانہ جشن بہاراں کے سلسلے میں اختتامی تقریب

ڈی ایچ اے، سالانہ جشن بہاراں کے سلسلے میں اختتامی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ڈویلپمنٹ سیل )ڈی ایچ اے لاہور میں جاری سالانہ جشن بہاراں کے سلسلے میں اختتامی تقریب فیز6،ایچ پارک میں منعقد کی گئی۔ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈیئر ظفر یاسین بابرتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں آمد پر ڈائریکٹر مینٹننس ڈی ایچ اے کرنل ساجد شیرانی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا جبکہ ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم کے بچوں نے گلدستے پیش کئے۔ ریزیڈنٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ایک کثیر تعداد نے اس پر و قار تقریب میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا ۔ ڈائریکٹر مینٹننس نے ڈی ایچ اے جشن بہاراں 2017کے بارے میں بریفنگ دی۔بریگیڈیئر ظفر یاسین بابر نے پھولوں کی سجاوٹ کے مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ مہمان خصوصی نے صحتمندانہ اور ماحول دوست تقاریب منعقد کرنے پر ڈی ایچ اے انتظامیہ کی تعریف کی۔ تقسیم انعامات کے بعد موسیقی، پپٹ شو،میجک شو، فیس پینٹنگ کے ساتھ ساتھ براس بینڈ، پائپ بینڈپرفارمنس اور گھوڑوں کا رقص پیش کیاگیا۔