اسلام زندہ با د کانفرنس کی تیاریو ں کے سلسلہ میں کنو نشن

اسلام زندہ با د کانفرنس کی تیاریو ں کے سلسلہ میں کنو نشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر)تحریک لبیک یارسو ل اللہ ﷺ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جا معہ مسجد عمر فاروق غوث گارڈن میں اسلام زندہ با د کانفرنس کی تیاریو ں کے سلسلہ میں اسلام زندہ باد کنو نشن کا انعقا د کیاگیا۔کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے چیئر مین تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ و بانی تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آ صف جلالی نے کہا وطن عزیز کو دہشتگر دی سے نجا ت دلانے کیلئے جہالت کا خا تمہ نا گزیر ہے ۔دشمن اپنے نا پاک عظا ئم کی تکمیل کیلئے بے روزگار اور تعلیم سے نا آ شنا نوجوانو ں کو استعمال کر رہا ہے ۔تحریک لبیک یا رسو ل اللہ ﷺ ارض پاک کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آ نکھ پھو ڑ دیگی۔اس مو قع پر مولانا محمد فرمان جلالی ، مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی،مولانامحمد ریاست رومی جلالی،مولانا محمد حناد رضا جلالی،قاری محمد اصغر جلالی،مولانا محمد فیا ض وٹو جلالی،علامہ محمد زاہد محمو د قادری،وحید احمد قادری و دیگر راہنماء بھی موجود تھے۔ڈاکٹر محمد اشرف آ صف جلالی نے کہابعض نام نہاد مذہبی لیڈر جہاد کی آ ڑ میں دوکانداریا ں چمکا رہے ہیں ۔افواج پاکستان کی موجودگی میں کسی خود ساختہ جہا دی تنظیم کی ضرورت نہیں ۔حکمرانو ں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو قوم ان کا محا سبہ کر ے گی تحریک لبیک یارسو ل اللہﷺ فو جی عدالتو ں کی مکمل حمائت کرتی ہے۔فو جی عدالتو ں کیخلاف بو لنے والے انتہا ئی احمق ہیں ۔ ایسے حساس معا ملات پر کسی کو سیا ست چمکا نے کی اجا زت نہیں دیں گے۔اختتام پر ملکی بقاء و سلامتی اور خو شحا لی کیلئے خصو صی دعا ئیں کی گئیں ۔حا ضرین نے پر جو ش انداز میں نعر ہ نعر ہ نعرہ اسلام ۔جیو ے جیو ے جیو ے مسلمان اور لبیک یا رسو ل اللہ ﷺ کے نعرے لگا تے ہو ئے عہد کیا کہ اسلام زندہ باد کا نفرنس کی کا میا بی کیلئے بھر پور محنت کریں گے۔