حقوق نسواں بل پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے،تمکین اختر نیازی

حقوق نسواں بل پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے،تمکین اختر نیازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒ ٓلاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تمکین اختر نیازی نے کہا ہے کہ خواتین کا تحفظ اور با اختیار بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔حقوق نسواں بل پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔صوبے بھر کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔اس حوالے سے تعلیمی نصاب میں خواتین کے تحفظ کا مضمون بھی شامل کیا جا رہا ہے۔پہلے میں یہ مضمون ہشتم کلاس کے نصاب میں شامل یا گیا ہے بعدازراں نہم دہم اور پھر انٹر میڈیٹ میں شامل کیا جائے گا۔جب تک مکمل با اختیار نہیں ہونگے ہم ترقیافتہ قوموں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا پنجاب حکومت نے سب سے پہلے عورت کو وراثت میں حصہ لازمی دینے کا پروگرام متعارف کرایا ہے جس پر عملدرآمد بھی ہو رہا ہے۔ہمارے معاشرے میں آج بھی کچھ ایسے پسماندہ ذہن کے مالک لوگ موجود ہیں جو عورت لونڈی اور گھر میں کام کرنے والی سے زیادہ حیثیت نہیں دیتے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس روایت کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا خواتین ہماری پہچان ہیں ان کو با صلاحیت اور ہنر مند بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خواتین کیلئے نئے پروگرامز معتارف کرائے جائیں گے اور جن پر 2018سے قبل ہر صورت عملی طور پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔