حکمران دورے کرنے کی بجائے مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھیں ‘ مسرت چیمہ

حکمران دورے کرنے کی بجائے مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھیں ‘ مسرت چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران طوفانی دورے کرنے کی بجائے مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھیں ، کن وجوہات کی بناء پر منافع خور مافیا کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے قوم اس سے بخوبی آگاہ ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں عوام پر ہر روز مہنگائی کے بم برسائے گئے۔ آج حالات یہ ہیں کہ غریب آدمی دو سے ایک وقت کی روٹی پر آ گیا ہے لیکن حکمران پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں بلکہ انہیں صرف طوفانی دوروں اور اربوں سے پل اور سڑکیں بنانے کی فکر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران چاہتے ہیں کہ عوام کی توجہ پانامہ کیس سے ہٹ جائے اس لئے عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ مہنگائی کی حالیہ لہر بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ظالم او رجابر حکمرانوں سے چھٹکارے کا اٹل فیصلہ کر چکے ہیں۔