ن لیگ کی حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے بم بر سارہی ہے،یاسمین راشد

ن لیگ کی حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے بم بر سارہی ہے،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلزفورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے (ن) لیگ کی حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے بم بر سارہی ہے، غریب کے استعمال کی عام اشیاء گوشت ،سبزیاں، پھلو ں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں،شریف برادران عام آدمی کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ،مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے ، سبزیوں ، پھلوں ، ایل پی جی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں چند روز کے دوران ہوشربااضافہ ہوا ہے ، مرغی کے گوشت میں 100فیصد ٖاضافہ ہو گیا ہے اور انتظامہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں، عوام بھوکے مررہے ہیں اور حکمران معشیت کی بہتری کے دعوے کر رہے ہیں، اشیاء ضروریہ کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھنے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شریف برادارن کے ہوتے ہوئے قوم خوشحالی کی زندگی بسر نہیں کر سکتی اور یہ قو م کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں ، (ن) لیگ نے قوم کو غربت ، افلاس ، بے روزگاری ،بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل تحفے میں دیے ہیں حکومت ریلیف فراہم کرنے میں ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔