کریم ،مہران بلاک سوشل ویلفےئر ایسوسی ایشن کے الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلان

کریم ،مہران بلاک سوشل ویلفےئر ایسوسی ایشن کے الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)کریم بلاک ،مہران بلاک،سوشل ویلفےئر ایسوسی ایشن لاہور کے 16اپریل کو ہونے والے الیکشن کے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ،الیکشن کمشنر محمد رمضان خان،ممبر ملک نذر اعوان ،ممبر مرزا صابر بیگ پر مشتمل کمیٹی نے الیکشن شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ،ممبران کی فہرست دفتر میں چسپاں کر دی گئی ہے ،واٹر پر اعتراض 31مارچ تک وصول کیے جائیں گے فیصلہ بھی اُسی دن ہو گا ،امیدواران کاغذات دو اپریل کو حاصل کر سکیں گے ،8نشستوں صدر،سینئر نائب صدر ،نائب صدر،جنرل سیکرٹری،جوائنٹ سیکرٹری،فنانس سیکرٹری،ڈپٹی فنانس سیکرٹری،پبلسٹی سیکرٹری،سیکرٹری تعلقات عامہ کے لیے کاغذات 3اپریل تک جمع ہوں گے ،کاغذات پر اعتراضات پر فیصلہ 5اپریل کو ہوں گے،امیدواران کی حتمی فہرست 6اپریل کو جاری ہو گی،الیکشن دو سال کی مدت کے لیے ہوں گے ،کرایہ دار الیکشن نہیں لڑ سکے گا ،کرایہ دار ووٹ ڈال سکے گا ،پولنگ صبح10بجے سے شام 4بجے تک ہو گی ،ووٹر شناختی کارڈ ساتھ لائے گا،الیکشن پینل سسٹم کے تحت ہوں گے ،الیکشن کمیٹی نے مزید کہا کہ الیکشن شفاف ہوں گے ممبران تعاون فرمائیں،انتخابی مہم پر امن چلائیں ،الیکشن ڈے کو سخت سیکورٹی کا انتظام ہو گا۔