احتساب کے بغیرملک آزاداور جمہوری ریاست نہیں بن سکتا، ارمغان

احتساب کے بغیرملک آزاداور جمہوری ریاست نہیں بن سکتا، ارمغان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صا د ق نے کہا ہے ہ پوری قوم عوامی دولت لوٹنے والوں کے احتساب کا مطالبہ کررہی ہے اور حکمرا ن بو کھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں لیکن ان کواحتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پار ٹی و فد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ما ضی گواہ ہے آئین وقانون کامذاق اڑانے والے خود مذاق بن گئے ہیں‘کرپٹ نظام اور سیاستدانوں کے احتساب کے بغیرملک آزاداور جمہوری ریاست نہیں بن سکتا۔
نواز شریف کے احتساب کیلئے آخری حد تک جائینگے اور حکومت کو چلنے نہیں دینگے‘ انہوں نے مز ید کہا کہ نواز شریف نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور آج بھی ’’عوامی مینڈیٹ‘‘کو ٹھوکریں مار رہے ہیں اور یا د رکھے کہ ما ضی میں بھی آئین وقانون کامذاق اڑانے والے خود مذاق بن گئے تھے