اسمبلیوں میں نوے فیصد ممبران آرٹیکل 62پر پورا نہیں اترتے، عدلیہ بچاؤ کمیٹی

اسمبلیوں میں نوے فیصد ممبران آرٹیکل 62پر پورا نہیں اترتے، عدلیہ بچاؤ کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)عبدالرشید قریشی چیئر مین عدلیہ بچاؤ کمیٹی ،این اے بٹ،پیر اشرف علی قریشی،امتیاز رشید قریشی،ملک غلام قاسم ایڈووکیٹ،مہر تنویر افتخار،اظہار الحق طور ایڈووکیٹ اوکاڑہ،محمد اشرف سنگو ایڈووکیٹ،شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں میں نوے فیصد ممبران آرٹیکل 62پر پورا نہیں اترتے۔اس لئے موجودہ اسمبلیاں اور مرکزی و صوبائی حکومتیں غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔انہیں فی الفور برطرف کیا جائے اور غیر جانبدار افراد پر مشتمل حکومت قائم کی جائے۔