قوم بھی کر پشن کے خلافجنگ میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ،چودھری اظہر

قوم بھی کر پشن کے خلافجنگ میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ،چودھری اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 114چودھری اظہر حسین نے کہاہے کہ لاہور کو پیرس بنانے کا دعوی کرنے والوں نے لاہور کے عوام کو ڈالر کے ریٹ پر ٹماٹر دینے شروع کردیے ہیں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ڈالر کے ریٹ کی طرح کا ہی اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ظلم اور ناانصافی خطر ناک حد تک بڑھ چکی ہے۔
اورحکمران غر یب عوام کو تسلیاں دینے کے سواکچھ نہیں کر سکے صوبے میں حکمرانوں کے پاس ویژن نام کی کوئی چیز نہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم بھی کر پشن کے خلاف جنگ میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ا ور ہم ہی ملک میں تبدیلی لیکر آئیں گے۔
(ن) لیگ کام نہیں صرف باتیں کر رہی ہے جسکی وجہ سے وہ ناکامیوں کے ریکارڈ بنا رہے ہیں ۔