محکمہ زکوٰۃ و عشر ضلع ملتان کے مستحقین کیلئے مالی سال کی آخری سہ ماہی میں 1 کروڑ 73لاکھ روپے جاری کریگا‘ 11 مستحقین کو مفت آٹوز رکشے ملیں گے

محکمہ زکوٰۃ و عشر ضلع ملتان کے مستحقین کیلئے مالی سال کی آخری سہ ماہی میں 1 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)محکمہ زکوٰۃ و عشر ضلع ملتان کے مستحقین کے لئے مالی سال کے آخری سہ ماہی میں 1 کروڑ 73 لاکھ جاری کرے گا (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

جبکہ ملتان ڈویڑن کے 11 مستحق افراد کو مفت آٹو رکشے دئیے جائیں گے۔ مالی سال 2017۔18ء کے آخری سہ ماہی اپریل، مئی اور جون کے لئے محکمہ زکوٰۃ و عشر گزارا الاؤنس کی مد میں ضلع ملتان کے مستحقین میں 1 کروڑ 48 لاکھ کے فنڈز جارے کئے ہیں جو تقسیم کے لئے ایزی پیسہ سروس کے حوالے بھی کر دئیے گئے ہیں۔ دریں اثناء’’سیپ‘‘ پروفرام کے تحت ضلع ملتان کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے 50 مستحق طلباء و طالبات میں آئندہ ہفتے 25 لاکھ روپے بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ جبکہ مفت ا?ٹو رکشہ سکیم کے تحت درخواستیں دینے والے مستحق افراد کی فہرست ہیڈ ا?فس کو بھیج دی ہے۔ آخری سہ ماہی میں مفت آٹو رکشے تقسیم کئے جائیں گے۔ اس سکیم کے تحت ضلع ملتان کو پانچ جبکہ خانیوال، لودھراں اور وہاڑی کے دو دو مستحقین کو مفت ا?ٹو رکشے دئیے جائیں گے۔ محکمہ زکوٰۃو عشر کے مطابق اس سکیم کے تحت ضلع ملتان سے 24 درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں جن میں سے 9 کامیاب افراد کے نام ہیڈ ا?فس کو بھیجے گئے ہیں جہاں قرعہ اندازی کے بعد پانچ افراد کو کامیاب قرار دیا جائے گا۔