کم انرولمنٹ ‘ پنجاب کے 10 ڈی ڈی ای اوز کی معطلی کے بعد مزید معطلیوں کا امکان

کم انرولمنٹ ‘ پنجاب کے 10 ڈی ڈی ای اوز کی معطلی کے بعد مزید معطلیوں کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر ) کم انرولمنٹ پر پنجاب کے 10 ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ایلمنٹری (مردانہ) کی معطلی کے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

بعد مزید ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو معطل کئے جانے کا امکان ہے‘ مختلف ڈی ای او و ڈپٹی ڈی ای اوز ایلمنٹری (زنانہ ) کیخلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے ‘ ڈی ای اوز وڈپٹی ڈی ای اوز کی نیندیں اڑ گئیں‘بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے کم انرولمنٹ پر ایکشن لیتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات 10ڈپٹی ڈی ای اوز ایلمنٹری ( مردانہ ) کو معطل کر دیا ہے ‘ وزیر اعلیٰ ایجوکیشن سیل کی رپورٹ کے مطابق کئی سکولوں میں بچوں کی تعداد 20کے لگ بھگ تھی اور وہاں 4‘4اساتذہ تعینات تھے ‘ بعض سکولز ویسے ہی بند پائے گئے تھے‘ ذرائع کے مطابق کم انرولمنٹ اور بے ضابطگیوں پر مزید ڈی ای اوز وڈپٹی ڈی ای اوز ایلمنٹری کو معطل کیا جائے گا ۔