سراج الحق کا دورہ جنوبی پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا‘ چودھری عزیر لطیف

سراج الحق کا دورہ جنوبی پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا‘ چودھری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چودھری عزیر لطیف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
کا دورہ جنوبی پنجاب خطے میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہوگا ۔کرپشن ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے کوئی ادارہ اور محکمہ اس سے بچا ہوا نہیں۔ قائد تحریک سینیٹر سراج الحق30مارچ کو رحیم یار خان،31مارچ کو بہالپور میں عوامی جلسوں سے خطاب کرینگے اور یکم اپریل کو شجاع آباد میں تحصیل بار اور عوامی استقبالیہ سے خطاب کرینگے۔ ان خیا لات کاا ظہار انہوں نے جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآر نیٹر کنور محمد صدیق کی عیادت اور صحت یابی کی دُعا کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان میاں آصف محمود اخوانی، جے آئی یوتھ ملتان کے صدر حسان اخوانی بھی ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ وہ وقت آگیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام اپنا حق حا صل کرنے اور ظلم وجبر اور کرپشن زدہ،مفاد پرست ٹولے سے نجات حاصل کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔