امریکی قونصل جنرل اور پبلک افیئر آفیسر کا جامعہ زکریا کا دورہ،قائم مقام وائس چانسلر سے ملاقات

امریکی قونصل جنرل اور پبلک افیئر آفیسر کا جامعہ زکریا کا دورہ،قائم مقام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر)امریکہ کے قونصل جنرل یوری فڈکیواور ان کی پبلک (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
افیئر آفیسر فرح خان نے گزشتہ روز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال شعبہ انگریزی کے سربراہ اور زکریا لنکن کمر کے سپروائز رڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے کیا۔انہوں نے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات بھی موجود تھے۔ان کے مابین باہمی منصوبوں کے حوالے سے میٹنگ بھی ہوئی۔ واضح رہے کہ لنکن کمرLincoIn Comerبہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی لائبریری میں ایک ایسا شعبہ قائم کیا گیا ہے جہاں امریکی سفارت خانے کا رابطہ انگریزی شعبہ کے طالب علموں اور پاکستان امریکہ ایلیومنائی نیٹ ورک کے ارکان سے رہتا ہے۔