ریونیو اتھارٹی کا قیام غیر آئینی ہے

ریونیو اتھارٹی کا قیام غیر آئینی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عالیوالا (نامہ نگار)سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ و چےئرمین(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

تحریک فرید پاکستان و خانوادہ فرید خواجہ غلام فرید کوریجہ نے سردار شریف خان لغاری کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کا موجودہ حکمرانوں سے سودہ کر رکھا ہے۔ لاہور کے مفادات کے تحفظ کیلئے قوم کا سوداکیا جا رہا ہے سرائیکی وسیب کی عوام تخت لاہور سے آزادی کیلئے تیار ہو چکے ہیں گولی اور بندوق سے سرائیکیوں کو لاہور کے ساتھ نہیں رکھا جا سکتا ۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کا قیام غیر آئینی ہے پنجاب اسمبلی نے ٹیکس آرڈیننس کے متصادم دھرا ٹیکس لگایا ہے مزدوروں اور عام تاجر پر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس کے علاوہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے اضافی ٹیکس سے متوسط طبقہ کو برباد کرنے کا منصوبہ ہے۔ لاہور کے اورنج اور میٹرو کے فضول منصوبوں کی تکمیل کیلئے اضافی ٹیکس لگایا جا رہا ہے صوبہ ان سفید ہاتھی منصوبوں سے خسارہ میں جا رہا ہے اس لئے اضافی ٹیکس لگا ئے جا رہے ہیں۔