پنجاب کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری قبول نہیں

پنجاب کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری قبول نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (پ ر)بہاولپور صوبہ بحالی تحریک کے سربراہ اور (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری مقرر کرنے کے فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔خطے کے عوام اس فیصلہ کے خلاف منچن آباد سے راجن پور تک تحریک چلائیں گے ۔یہ پنجاب کو انتطامی طورپر تقسیم کرنے کا نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کو مزید محکوم بنانے کا فیصلہ ہے۔پیر کومیڈیا سے گفتگو میں محمد علی درانی نے کہاکہ صوبائی حکومت کا یہ فیصلہ بہاولپورصوبہ کی بحالی اور جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئے پنجاب اسمبلی کی متفقہ قراردادپس پشت ڈالنے کے متراد ف ہے۔ یہ نہ صرف صوبائی اسمبلی کی توہین ہے بلکہ اٹھارویں ترمیم اور آئین پاکستان کی روح کے بھی منافی ہے۔
محمد علی درانی