امریکی ریاستوں کی وفاقی گرانٹ امیگریٹس کی پناہ گاہیں ختم کرنے سے مشروط

امریکی ریاستوں کی وفاقی گرانٹ امیگریٹس کی پناہ گاہیں ختم کرنے سے مشروط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی محکمہ انصاف امیگریشن قوانین پر ریاستی و مقامی حکومتوں کے عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ’’قانونی اتھارٹی‘‘ کا مکمل استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ بیان اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے گزشتہ روزوائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں دیا۔ انہوں نے حکومتوں کو دھمکی دی کہ غیر قانونی تارکین وطن کی پناہ گاہ بنے شہروں میں اگر وفاقی قانون کا نفاذ کرنے میں انہوں نے مدد نہ کی اور یہ پناہ گاہیں قائم رہیں تو وہ وفاقی گرانٹ کے فنڈز سے محروم ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے ایگزیکٹو آرڈر میں اپنی پالیسی کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق تمام ریاستی اور مقامی حکومتیں امیگریشن قوانین سمیت تمام وفاقی قوانین پر عملدرآمد کرنیکی پابند ہیں۔ انہوں نے بتایا آئندہ وفاقی گرانٹ کے استعمال کیلئے ان کو یہ عہد کرنا لازمی ہوگا کہ وہ تمام وفاقی قوانین پر عملدرآمد کر رہی ہیں۔
گرانٹ مشروط

مزید :

علاقائی -