عام انتخابات 2018 ء میں ہوں گے،صدیق الفاروق

عام انتخابات 2018 ء میں ہوں گے،صدیق الفاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وقف برائے متروکہ املاق بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018 ء میں ہوں گے اور وہی لوگ کامیاب ہوں گے اور عوام انہیں لوگوں کو منتخب کریں گے ، جنہوں نے ملک سے دہشت گردی ، کراچی سے بدامنی ، لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور ملکی مفادات ، معیشت کی بہتری اور سی پیک کے لیے بہتر پالیسیاں دی اور اقدام کیے ۔ زرداری صاحب عمران خان اور طاہر القادری سے متاثر ہو کر لاہور بند کرنے کی بات نہ کریں ۔ وہ خود متاثر کن ہیں ۔ وقف متروکہ املاک بورڈ کی 2 ہزار سے زائد ایکڑ زمین پر سندھ میں قبضہ ہوا ہے ۔ اگر صوبائی حکومت نے اس قبضے کے خاتمے کے لیے تعاون نہ کیا تو رینجرز سے مدد لیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وقف متروکہ املاک بورڈ کے 310 ویں اجلاس کے بعد پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بورڈ کے ممبران تاحیات بشپ الیگزینڈر جان ملک ، طارق اکرم ، منصف جان ایڈووکیٹ ، رکن پنجاب اسمبلی رمیش اروڑا ، بورڈ کے سیکرٹری میاں عبدالقدیر اور دیگر بھی موجود تھے ۔
صدیق الفاروق

مزید :

علاقائی -