نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں کاٹن سیمینار و کسان میلہ کا انعقاد

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں کاٹن سیمینار و کسان میلہ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر) محمد نوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ کاٹن سیمنار اور کسان میلے کو کروانے کا مقصد کسانوں کو ایک ہی چھت (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کے نیچے تمام سہولیات میسر کرنا ہے وہ گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی میں منعقدہ کسان کاٹن سیمناروکسان میلہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سال منعقدہ کاٹن سیمینار و کسان میلہ پچھلے سال کی نسبت بڑا ہے ۔ پچھلے سال ہماری جامعہ میں طلباے کی تعداد 800 جب کہ اس سال طلباء کی تعداد 1500تک ہو گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان کی خصوصی کاوشوں کی بدولت جامعہ کا رقبہ پٹے داروں سے واگزار کرا لیا گیا ہے ۔ جب کہ تجرباتی فارم جلالپور پیر والہ میں 2.5 کیوسک پانی کا موگہ بھی بن گیا ہے ۔ اس کے علاوہ جامعہ جلد سیڈ ٹیسٹنگ لیب پر بھی کام شروع کرنے والی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹا ئرڈ ائیر چیف جنرل راؤ قمر سلمان نے کہا کہ میں نے آج سے دو سال پہلے کاشتکاری شروع کی ہے اور اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ شعبہ کاشتکاری اگر جدید طریقوں سے کی جائے تو اچھی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کا قیام حکومت کا اچھا فیصلہ ہے خطہ میں زرعی جامعہ کا قیام ضروری تھا۔ودیگر ماہرین و مقررین نے بھی خطاب کیا قبل ازیں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام کاٹن سیمینار اور کسان میلہ کے انعقاد کیا گیا جس میں کسانوں اور کاشتکاروں کو کپاس کی جدید زرعی ٹیکنالوجی ، جدید طریقہ کاشتکاری ، کھاد ، سپرے ، بیج اور کسانوں کو آسان اقساط پر زرعی قرضہ دینے کے حوالے سے بتایا گیا ۔ کاٹن سیمنا ر اور کسان میلے کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی جب کہ مہمان خصوصی پاکستان ائیر فورس کے ریٹائرڈ ائیر چیف جنرل راؤ قمر سلمان تھے جب کہ اس کے علاوہ ایڈشنل سیکرٹری فنانس ڈاکٹر غضنفر علی خان ، ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری فضل الرحمان ، شوکت حیات بوسن ، حاجی احسان الدین قریشیِ اورڈاکٹر فواد سلمان شاہ بھی موجو د تھے ۔ کاٹن سیمنار اور کسان میلے میں 40کے قریب سٹالز لگائے گئے ۔