اثاثہ جات اور معلومات چھپانے پر وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ہمایوں اکبر نااہل قرار‘ الیکشن منسوخ کرنے کا حکم

اثاثہ جات اور معلومات چھپانے پر وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ہمایوں اکبر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبرنگار خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ملتان بہادرعلی خان نے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
بطورالیکشن ٹربیونل وائس پریڈیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ملتان ہمایوں اکبرکو اثاثہ جات اورمعلومات چھپانے پر نااہل قراردے کر الیکشن منسوخ کرنیکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں سابق وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ملتان اورتحریک انصاف کے امیدوار حاجی فضل حسین چانڈیہ نے انتخابی عذرداری دائر کی تھی کہ کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے وارڈنمبر 7سے اس کے مقابلے میں آزادامیدوارہمایوں اکبرممبر منتخب ہوئے جو بعدازاں وائس پریذیڈنٹ بھی منتخب ہوگئے تاہم انھوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے مختلف اثاثہ جات اور بنک اکاؤنٹس چھپائے اورجان بوجھ کر کاغذات میں ظاہرنہیں کئے ہیں جس پر ان کے کاغذات پر اعتراض عائد کیا تو کاغذات مستردکردئیے گئے لیکن اپیلیٹ اتھارٹی کی جانب سے حکم امتناعی جاری ہونے اورالیکشن لڑنے کی اجازت پرانتخاب میں حصہ لیا تھا تاہم اثاثہ جات چھپانے کی وجہ سے انھیں نااہل قراردیاجائے اس ضمن میں ہمایوں اکبر کی جانب سے جواب پیش کیا گیاکہ ان کے خلاف غلط الزامات عائد کئے گئے ہیں جو قبل ازیں اپیلیٹ اتھارٹی نے مستردکردئیے تھے اس لئے واضح ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے انتخابی عذرداری خارج کرنے کا حکم دیاجائے۔مذکورہ درخواست کی سماعت ڈیڈھ سال جاری رہی اورگزشتہ روز فیصلہ سنایاگیا جس پر درخواست گذاراور اس کے حامیوں کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ نااہل ہونے والے امیدوارہمایوں اکبر نے فیصلے کے لئے اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرنے کا بیان دیاہے۔