پنجم اور ہشتم جماعتوں کے امتحانی نتائج سے قبل نجی اداروں میں داخلے شروع سرکاری سکولوں کی انرولمنٹ مہم متاثر

پنجم اور ہشتم جماعتوں کے امتحانی نتائج سے قبل نجی اداروں میں داخلے شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پرائیویٹ سکولز نے پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کا رزلٹ آنے سے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
قبل ہی ششم اور نہم میں طلبا وطالبات کے داخلے کرلئے ہیں جس کے باعث سرکار ی سکولز کو انرولمنٹ کے سلسلے میں شدید مشکلات درپیش ہیں‘بتایا گیا ہے کہ 60فیصد سے زائد نجی سکولز غیر رجسٹرڈ ہیں جو طلبا وطالبات کو پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت پنجم اور ہشتم کے امتحانات نہیں دلواتے ‘ اس کے علاوہ بیشتر رجسٹرڈ سکولز بھی ’’پیک‘‘ کے تحت پنجم اور ہشتم کے امتحانات سے لاتعلق رہتے ہیں‘ سرکاری سکولز سربراہان نے اعلی ٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔