لابر موڑ،ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 40 سالہ ہوٹل مالک قتل

لابر موڑ،ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 40 سالہ ہوٹل مالک قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوں نے گولی مار کر40سالہ ہوٹل مالک کو موت کے گھاٹ اُ تار دیا ۔معلوم ہوا ہے کہ مظفر آباد کے علاقے لابر موڑ ،موضع فتول پور میں(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
ایک روز قبل کار پر سوار تین مسلح ڈاکو ریاض کے ہوٹل میں داخل ہوئے نقدی و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے ریاض شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاع ملنے پر مظفر آباد پولیس اور فرانزک ماہرین موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر لیے تاہم ملزمان کا سراغٖ لگانے میں ناکام رہے۔مرحوم کے بارے معلوم ہوا ہے کہ اس نے کافی عرصہ سے چائے کا ہوٹل بنایا ہوا تھا اور ساتھ ہی کریانہ سٹور بھی چلا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔