بارہ سالہ لڑکی کی ادھیڑ عمر شخص سے شادی‘ والد اور دلہا گرفتار

بارہ سالہ لڑکی کی ادھیڑ عمر شخص سے شادی‘ والد اور دلہا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


با رہ میل +بٹہ کوٹ( نمائندگان )میڈیا کی نشا ندہی پر سٹی ،با رہ میل پو لس کا چھا پہ،با رہ سالہ کمسن لڑکی کی ادھیڑ عمر شخص سے مبینہ شادی رکوا دی،لڑکی کا والد دولہا سمیت پو لیس نے پکڑ لئے ،(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
لڑکی کو چار لاکھ روپے میں فروخت کئے جانے کا مبینہ انکشاف، ورثاء کی تردید ’’ لڑکی عا قل و بالغ ہے‘‘ با پ کا موقف، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی مو ضع نور پور میں مختیار احمد مصلی نا می شخص کی اپنی بارہ سالہ بیٹی ماکھاں ما ئی کی ٹبہ سلطان پور کے رہا ئشی ادھیڑ عمر شخص کلیم اللہ کے شا دی کی خبر پر میڈیا ٹیموں کی نشا ندھی پر با رہ میل اور سٹی پو لیس کی بھا ری نفری نے چھا پہ ما رتے مبینہ شا دی رکوادی اور دلہن کو دولہا ،والد سمیت حراست میں لے لیا بعد ازاں لڑکی کو مقا می عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے لڑکی کے ورثا ء کے مطالبہ پر لڑکی کا پیدا ئشی سرٹیفکیٹ پیش کر نے کی اپیل منظور کرتے آج صبح تک فریقین کو مکمل دستا ویزات سمیت پیش ہو نے کا حکم جا ری کرتے لڑکی کودارلا مان بھجوا دیا ہے معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کے باپ نے لڑکی کا رشتہ مبینہ طور پر چار لاکھ روپے میں طے کیا تھا جب کہ لڑکی کے والد مختیار احمد نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا کہ اسکی بیٹی مکمل طور پر با لغ ہے اور شادی اسکی مرضی کے مطابق کی جا رہی تھی ۔