اقتدار ملتے ہی اہلحدیث فوری شرعی نظام نافذ کرے گی: ابتسام الہیٰ ظہیر

اقتدار ملتے ہی اہلحدیث فوری شرعی نظام نافذ کرے گی: ابتسام الہیٰ ظہیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال ( بیورو نیوز )جمعیت اہلحدیث واہل حدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام شہدائے اہل حدیث کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت اہل حدیث کے ناظم اعلی علامہ ابتسام الہی ظہیر نے کہا کہ میرے با با علامہ احسان الہی ظہیر اور ان کے ساتھی علمائے کرام نے پاکستان میں اسلامی نفاذ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر یہ ثابت کردیا کہ وہ شاہ اسماعیل شہید کے وار ث ہیں انہوں نے کہا کہ اہل حدیث کا بچہ بچہ تحفظ ناموس رسالت پر اپنی جان کو قربان(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کردے گا اور اس ملک میں جب تک اسلامی نظام نافذ نہیں ہوتا اس وقت تک یہ جہدوجہد جاری رہے گی بیرونی طاقتیں نظریہ پاکستان ختم کرکے اسے سیکولر بنا دینا چاہتی ہیں سب مسلمان اکٹھے ہوکر ہی ان قوتوں کا مقابلہ کر سکتی ہیں پاکستان کی ترقی کا راز نظریہ پاکستان میں مضمر ہے جمیعت اہل حدیث جب بھی اقتدار میں آئی تو فوری شرعی نظام نافذ کر ے گی ممتاز عالم دین مولانا منظور احمد نے کہا کہ عظمت رسول اور عظمت صحابہ پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے اور ان کے گستاخوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے اور ان سے سمجھوتا کرنے والے اسلام دشمنوں کو نیست و نابود کردیں گے ۔شہید اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر کے پوتے حافظ قیم الٰہی ظہیر نے کہاکہ اہلحدیث کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں اسلام کی عظمت اور سربلندی کیلئے ہر دور میں قربانیاں دیں ہیں اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا ہے اہلحدیث یوتھ فورس کے مرکزی صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کہاکہ اہلحدیث نوجوان پاکستان میں قرآن وسنت کی بالا دستی کیلئے جمعیت اہلحدیث پاکستان کاہراول دستہ ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ علماء اہلحدیث علامہ احسان الٰہی ، مولانا حبیب الرحمن یزدانی ،مولانا عبدالخالق قدوسی اور مولانا محمد خان نجیب کی شہادت کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔ شہیدوں کے مشن کو جاری و ساری رکھا جائیگا ۔ کانفرنس کی صدارت قاری خبیب احمد ظہیر نے کی جبکہ کانفرنس سے مولانا عبداللہ عمیر ،سید آصف مشہدی ، حافظ ساجد وکیل، حافظ محمد عثمان یزدانی ، سیدعبداللہ فردوسی ، ملک محمد شاہد نے بھی خطاب کیا ۔قبل ازیں معروف تاجر شیخ محمد افضل نے علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کے اعزاز میں پروقار اعشائیہ دیا ۔