شریف برادران جتنے مرضی دورے کرلیں، عام انتخابات میں عوام انہیں مسترد کر دینگے: شاہ محمود قریشی

شریف برادران جتنے مرضی دورے کرلیں، عام انتخابات میں عوام انہیں مسترد کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شریف بردران جتنے مرضی دورے کرلیں عام انتخابات میں عوام انہیں مسترد کر دیں گے اور پی ٹی آئی وفاقی و صوبائی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر یوسی چیئرمین چوہدری شفیق آرائیں کی رہائش گاہ سورجکنڈر روڈ پل ٹھو کر میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر اختر ملک، رانا عبد الجبار ، چوہدری شفیق آرائیں، چوہدری غلام حسین، چوہدری مقبول آرائیں، حافظ محمد ارشد، چوہدری عبد الوحید آرائیں، چوہدری عاصم، زاہد شفیق، چوہدری اقبال، لقمان بھٹی، چوہدری یسین، جان محمد ، حاجی مشتاق بلوچ، رانا فاروق ، رانا شہباز ، ملک مظہر ، چوہدری صادق ، راشد شفیق، وقاص شفیع ودیگر بھی موجود تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور انہیں جائز مقام دیں گے اب وقت آ گیا ہے کارکن عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کا آغاز کردیں تاکہ آنے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی بڑی کامیابی حاصل کرے ۔ دریں اثناء مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی رہائش گاہ پر جاکر انہیں باعزت بری ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ اس خاندان سے ہمارا ذاتی دینی اور روحانی تعلق 80سال پرانا ہے جو انشاء اللہ ہمیشہ قائم رہے گا مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علامہ حامد سعید کاظمی نے اس دوران نہایت صبر و ضبط اور استقامت کا مظاہرہ کیا انہوں نے اس مقدمے میں بری ہونے اور عدالت سے سرخرو ہونے پر مبارک باد بھی دی علامہ حامد سعید کاظمی نے اس موقع پر کہا کہ مخدوم شاہ محمود اور ان کی جماعت غوثیہ کی دعائیں ہمیشہ ان کے شامل حال رہیں اس موقع پر ڈاکٹر محمد صدیق آن قادری ،شاہ زیب کیانی اور احمد اقبال سعیدی بھی موجود تھے۔