ایم ڈی پی آئی اے اور منیجر کو40ہزار ہرجانہ، 15ہزار جرمانہ

ایم ڈی پی آئی اے اور منیجر کو40ہزار ہرجانہ، 15ہزار جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے ٹکٹوں کی رقم واپس نہ کرنے اور درخواست گزار کو اذیت پہنچانے پر ایم ڈی پی آئی اے اور منیجر کو40ہزارروپے ہرجانہ اور 15ہزارروپے جرمانہ فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔صارف عدالت میں گارڈن ٹاؤن کے ڈاکٹر عثمان نے پی آئی اے کے ایم ڈی اور منیجر کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کررکھا تھا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے سعودی عرب کے لئے دو ٹکٹیں خریدیں جن کو کسی وجہ سے واپس کیا لیکن انتظامیہ نے ایک لاکھ 15ہزارروپے کی رقم واپس نہ کی جس کی وجہ سے اسے ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ۔

مزید :

علاقائی -