نادہندہ بلال گنج کے تاجر کی دکان نیلام کرنے کاحکم

نادہندہ بلال گنج کے تاجر کی دکان نیلام کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے پنجاب بینک کے نادہندہ بلال گنج کے تاجر کی دکان نیلام کرنے کاحکم دیتے ہوئے جائیداد نیلامی کے لئے 6اپریل کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔بینکنگ عدالت کے جج محسن رضا خان نے پنجاب بنک سنٹرل ماڈل سکول برانچ کی درخواست پر سماعت کی، بنک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈیفالٹر محمد اکرام نے بلال گنج کی کبیر مارکیٹ میں واقع چون نمبر دکان رہن رکھوا کر بینک سے 10لاکھ روپے قرض لینے کے بعد ادائیگی نہیں کی ۔
دکان نیلام

مزید :

علاقائی -