پنجاب بینک کیخلاف 35کروڑہرجانہ کے دعوی پر لوکل کمیشن مقرر

پنجاب بینک کیخلاف 35کروڑہرجانہ کے دعوی پر لوکل کمیشن مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بینک کے خلاف 35کروڑ روپے کے ہرجانے کے دعوی پر لوکل کمیشن مقرر کرتے ہوئے گواہوں کو بیانات ریکارڈ کروانے کاحکم دے دیاہے۔جسٹس مسعود عابد نقوی نے سید بخش پرائیویٹ لمیٹڈ کے دعوی پر سماعت کی، کمپنی کے وکیل شاہد اکرام صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب بنک کے ساتھ 2013ء میں 35کروڑ روپے کے قرض کا معاہدہ طے پایا گیا تھا لیکن بینک نے سید بخش پرائیویٹ لمیٹڈ کو قرض کی رقم ادا نہیں کی جس پر کمپنی کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا اور کمپنی کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ،پنجاب بنک کے خلاف پینتیس کروڑ روپے کی ڈگری جاری کی جائے، عدالت نے خواجہ محمد سعید ایڈووکیٹ کو لوکل کمیشن مقرر کرتے کرئے مدعی کے گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کاحکم دے دیا ، عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مدعی کے گواہان آئندہ تاریخ سماعت 5اپریل سے پہلے بیانات ریکارڈ کروائیں۔
ہرجانہ،35 کروڑ

مزید :

علاقائی -