حافظ سعیدنظربندی ، حکومت کے وکلاء سے 4اپریل کو دلائل طلب

حافظ سعیدنظربندی ، حکومت کے وکلاء سے 4اپریل کو دلائل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید سمیت 5افراد کی نظربندی کے خلاف درخواست پر حکومت کے وکلاء سے 4اپریل کو دلائل طلب کر لئے ہیں، جسٹس کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حافظ سعید، ظفر اقبال ملک، عبدالرحمان، کاشف حسین اور عبداللہ کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جماعت الدعوۃ فلاحی تنظیم ہے اور کسی غیرریاستی سرگرمی میں ملوث نہیں، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ متبادل فورم ہوم سیکرٹری کے روبرو عرضداشت دائر کرنی چاہئے۔
نظر بندی

مزید :

علاقائی -