دہری شہریت پر نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو سعید احمد کی تعیناتی چیلنج

دہری شہریت پر نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو سعید احمد کی تعیناتی چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )دہری شہریت کی بنیاد پر نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو سعید احمد کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔یہ آئینی درخواست سید محمود اختر نقوی کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے 22 مارچ کو غیرقانونی طور پر صدر نیشنل بینک کی تقرری کی ہے، نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سعید احمد کینیڈین شہریت رکھتے ہیں، انہیں کسی اہم ادارے کا سربراہ نہیں بنایا جا سکتا۔
دہری شہریت

مزید :

علاقائی -