22 ججز10اپریل سے علاقائی بنچوں پرمقدمات کی سماعت کرینگے

22 ججز10اپریل سے علاقائی بنچوں پرمقدمات کی سماعت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے جسٹس محمد یاورعلی ، جسٹس محمد انوارالحق ، جسٹس عبدالسمیع خان سمیت 22 ججز10اپریل سے علاقائی بنچز پرمقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل رجسٹرارسید شبیرحسین شاہ نے نوٹیفکشن جاری کیاہے جس کے مطابق 10اپریل سے 27مئی تک جسٹس محمد یاورعلی، جسٹس عبدالسمیع خان،جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس مسعود جہانگیر، جسٹس شاہد جمیل خان،جسٹس جواد حسن ،جسٹس چودھری عبدالعزیز بھی ملتان بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔جسٹس سردار احمد نعیم،جسٹس محمد علی، سمیت ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی ، جسٹس عبدالرحمن اونگ زیب ، سمیت 12،12ججز ملتان بنچ میں کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ روالپنڈی بنچ میں جسٹس محمد انوارالحق ،جسٹس شاہد وحید ،جسٹس طارق عباسی، جسٹس مسعود عابد نقوی اورجسٹس مرزا وقاص روف روالپنڈی بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے،جسٹس محمد امیر بھٹی ، جسٹس خالد محمود ملک ، جسٹس چوہدری محمد اقبال ، جسٹس شاہد مبین اورجسٹس محمد سرفراز ڈوگربہاولپور بنچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔

مزید :

علاقائی -