عدالتی حکم پر مقدمات انشورنس ٹربیون سے دیگر اضلاع بھجوانے کا عمل کر گیا

عدالتی حکم پر مقدمات انشورنس ٹربیون سے دیگر اضلاع بھجوانے کا عمل کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں قائم پنجاب بھر کے انشورنس مقدمات کی سماعت کرنے والے انشورنس ٹربیونل سے مقدمات دیگر اضلاع میں بھجوانے کے عمل کو عارضی طور پر روک دیا گیاہے تاہم ٹربیونل کو تمام کیسوں کی روٹین کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیشن کورٹ میں پنجاب بھر کے انشورنس کیسوں کی سماعت کے لئے ایک انشورنس ٹربیونل قائم ہے ، پنجاب کے اضلاع سے سائلین کے لاہور آنے اور ان کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے ہراضلاع کے سیشن کورٹ میں ایک انشورنس ٹربیونل بنانے کی ہدایت کی اور انشورنس ٹربیونل کے جج کو حکم دیا کہ دیگر اضلاع کے کیس ان کے اضلاع میں منتقل کردیا جائے جس پرٹربیونل میں کیسوں کو منتقلی کا کام شروع ہوا تو وکلا نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیاجس پر عارضی طور پر کیسوں کی منتقلی کو روک دیا ہے،تاہم سیشن کورٹ لاہورمیں قائم انشورنس ٹربیونل روٹین کے مطابق اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ،واضح رہے کہ دیگر اضلاع میں جو ٹربیونل بننے کی خوشی تھی وہ اچانک کارروائی رکنے سے ادھوری رہ گئی ہے۔
انشورنس ٹربیونل

مزید :

علاقائی -