اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری ،مودی نے منظوری دیدی

اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری ،مودی نے منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اسرائیل سے ہتھیاروں کے سودے کی منظوری دیدی ہے،بھارت اسرائیل سے 17 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی ہتھیار خریدے گا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت اسرائیل کی مدد سے 5 دفاعی میزائل سسٹم تیار کرے گا۔میزائل سسٹم میں 40 فائرنگ یونٹس اور 200 سے زائد میزائل ہوں گے جبکہ یہ فضامیں50 سے70 کلومیٹردور تک ہد ف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ دوسری طرف بھارت جو لڑاکا ڈرون طیاروں کے حصول کیلئے امریکہ کیساتھ ساتھ اسرائیل کی طرف بھی دیکھ رہا ہے کو اسرائیل نے اپنے لڑاکا ڈرون طیاریایٹن اور ہیرون فروخت کرنے کی پیش کش کردی۔بھارت کا خیال ہے مستقبل کے جنگی تنازعات براہ راست لڑائی کے بجائے لانگ رینج ہتھیار زیادہ اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -