ہوپ کی درخواست پر حج آرگنائزر سے کاغذات کی وصولی کی تاریخ میں2اپریل تک توسیع کا امکان

ہوپ کی درخواست پر حج آرگنائزر سے کاغذات کی وصولی کی تاریخ میں2اپریل تک توسیع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ کی درخواست پر پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر سے کاغذات کی وصولی کی تاریخ میں2اپریل تک توسیع کا امکان،ملک بھر کے حج آرگنائزر نے 10اپریل تک توسیع مانگ لی،معلوم ہوا ہے کہ ہوپ نے وزارت مذہبی امور میں کاغذات لینے کی آخری تاریخ 27مارچ تک میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے جب کہ حج آرگنائزر نے کہا ہے کہ سٹیٹ بنک نے ابھی تک این او سی جاری کرنا شروع نہیں کیے ،ایس ای سی پی اور ایف بی آرسے بھی این او سی کے حصول کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ایف بی آرحج آرگنائزر کو بلا وجہ بلیک میل کر رہا ہے ،وزارت مذہبی امور کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں کم ازکم10اپریل تک توسیع کرے ۔

مزید :

صفحہ آخر -