سوڈان ،دارالحکومت جبہ میں اقوام متحدہ کے 6کارکن قتل

سوڈان ،دارالحکومت جبہ میں اقوام متحدہ کے 6کارکن قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خرطوم(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ سوڈان کے جنوبی علاقے میں گھات لگائے مسلح افراد نے 6 امدادی کارکنوں کو ہلاک کردیا جو سول وار سے متاثرہ قحط زدہ ملک میں تازہ حملہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان میں سماجی کاموں میں مصروف ایک کارکن نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 3 کا تعلق کینیا اور دیگر تین کا تعلق جنوبی سوڈان سے تھا جو مقامی امدادی گروپ کے لیے کام کرتے تھے۔مقتولین پر اْس وقت حملہ کیا گیا جب وہ دارالحکومت جبہ سے مشرقی قصبے کی طرف جارہے تھے۔ذرائع کا کہناتھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے کار کو روکا اور 'انھیں گاڑی سے باہر نکال کر گولی مار کر ہلاک کردیا۔

مزید :

صفحہ آخر -