مشرف نواز شریف سے ڈیل چاہتے تھے وہ نہ مانے ،شیخ رشید

مشرف نواز شریف سے ڈیل چاہتے تھے وہ نہ مانے ،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پرویز مشرف دور کے وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ پرویز مشرف نواز شریف سے ڈیل کرنا چاہتے تھے مگر نواز شریف نے پرویز مشرف سے سیاسی صلح مسترد کر دی نواز شریف کے انکار کے بعد پرویز مشرف نے بے نظیر سے ڈیل کی ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر سے این آر او کے بعد مشرف نہیں چاہتے تھے کہ نواز شریف واپس آئیں آخری وقت میں پرویز مشرف نے این آر او کیا جو ان کے گلے پڑ گیا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ آصف زرداری نے مجھے میچ دیکھنے کا مشورہ دیا سارے سٹیڈیم میں نواز شریف کی حمایت میں ایک نعرہ نہیں لگا شیخ رشید نے کہا کہ کے پی کے میں لوگ آصف زرداری کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف، نواز شریف سے ڈیل کرنا چاہتے تھے۔ ان کی پہلی چوائس نواز شریف جبکہ دوسری بے نظیر بھٹو تھیں۔ مشرف، نواز شریف سے یہ ڈیل کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے نہیں کی۔ تاہم نواز شریف سے پذیرائی نہ ملنے پر مشرف نے بے نظیر بھٹو سے این آر او کیا۔ بے نظیر کی خواہش تھی ڈی جی آئی ایس آئی مذاکرات میں شریک ہوں۔ آخری وقت میں پرویز مشرف نے این آر او کیا جو ان کے گلے پڑ گیا تھا۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -