شیخوپورہ ، شالیمار ایکسپریس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ، ٹرین ڈرائیور سمیت 2جاں بحق ، 6زخمی

شیخوپورہ ، شالیمار ایکسپریس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ، ٹرین ڈرائیور سمیت 2جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شیخوپورہ( ما نیٹر نگ ڈیسک)لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس شیخوپورہ میں ہرن مینار کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرا گی جس کے بعد 5بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی،حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوگئے ۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا شیخوپورہ میں ٹرین کو حادثہ انتہائی افسوسناک ہے ،ایکسل خراب ہونے کے باعث ٹرک پٹری پر موجود تھااگر ٹرک ڈرائیور جلد بازی نہ کرتا تو حادثہ پیش نہیں آتا،ریلیف آپریشن جاری ہے اور جلد ہی مسافروں کو منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہد کا کہناتھا ٹرین پھاٹک کے قریب پہنچ چکی تھی اور اہلکار پھاٹک بند کر رہاتھا ،پھاٹک کا ایک دروزاہ بند ہو گیا تھا جبکہ دوسرا کھلا تھا اور ٹینکر کے ڈرائیور نے زبردستی گزرنے کی کوشش کی اور وہ پٹری پر پہنچ گیا اور پھاٹک کی نگرانی کرنیوالے اہلکار کیساتھ بحث کرنا شروع کر دی،ٹینکر کے ڈرائیور نے دوسری جانب پھاٹک کا گیٹ کھولنے کا مطالبہ کیا جبکہ ریلوے اہلکار نے اسے وارننگ دی کہ ٹرین قریب پہنچ گئی ہے ٹینکر کو پیچھے ہٹا لو لیکن اس نے اس کی بات نہیں مانی اور اتنی دیر میں ٹرین پھاٹک پر آن پہنچی اور حادثہ پیش �آگیا۔آئل ٹینکر سے ٹکر ہونے کے باعث ٹرین کی 3بوگیاں الٹ گئیں ،اور ان میں آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے جبکہ بوگیوں سے تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیاہے ،جاں بحق ڈرائیور اور زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ ٹرین میں لگی آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی گھنٹوں بعد اس پر قابو پایا جا سکا،جبکہ آگ کی وجہ سے آس پاس کے گھر بھی متاثر ہوئے ۔اس دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ عملے کو بھی بلالیا گیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا مسافروں کو کراچی روانہ کرنے کیلئے متبادل ٹرین روانہ کر دی گئی ہے جبکہ دیگر انتظامات بھی کیے جار ہے ہیں۔سعد رفیق نے حادثے کی تفصیلات کے حوالے سے کہا کہ پہلے ریلیف آپریشن مکمل کیا جائے گا جس کے بعد حادثے کی تفصیلات سے مکمل آگاہ کیا جائے گا۔ ٹرین کے ڈرائیور سمیت دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔دوسری جانب ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک کاکہناہے کہ پانچ بوگیاں آگ کی زد میں آئیں ۔

ٹرین حادثہ

مزید :

صفحہ اول -